ملاقات کے بعد دونون وزراء خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس پریس کانفرنس میں محمد جواد ظریف کے ساتھ مذاکرات کو مفید اور تعمیری قراردیا اور امید ظاہر کی کہ ایران اور مغرب کے درمیان حتمی ایٹمی معاہدہ ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ جینوا معاہدہ حتمی معاہدے کے لئے راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران شام کے بحران کو حل کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کرسکتا ہے لھذا اسے جینوا ٹو کانفرنس میں ضرور شریک ہونا چاہیے۔ روسی وزیر خارجہ نے عراق میں جاری دہشتگردی پر افسوس کا اظہار کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کاملک ایران کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں تعاون کرنے کی آمادگی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ روس کا ایٹمی تعاون کسی کے خلاف نہیں ہے۔ اس پریس کا نفرنس میں محمد جواد ظریف نے روس کو پانچ جمع ایک گروپ میں ایران کو اہم دوست قرار دیا اور کہا کہ ایران اور روس کے تعاون سے علاقے میں استحکام برقرار رہے گا۔
11 دسمبر 2013 - 20:30
News ID: 488028
روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے آج تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔